85

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری حسن نذیر اور عملے کا دفتر سے غائب رہنامعمول بن گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری حسن نذیر اور عملے کا دفتر سے غائب رہنامعمول بن گیا* میلوں کا سفر کرکے آنیوالے سائلین ذلیل و خوار ھو رھے ہیں وکلا و سماجی رہنماؤں نے اے سی اور عملہ کے طرزعمل کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا تفصیل کیمطابق اٹھارہ ہزاری اے سی دفتر میں دفتری اوقات کے دوران اے سی دفتر سے غائب رہتا ھے اور عملہ بھی دیر سے آکر ہرطرح سےمن مرضیاں کرتا ھے اور معمول کی طرح گزشتہ روز بھی دفتری اوقات میں دفتر کو تالے لگا کر گھر جا چکے تھے دفتر میں اپنے کاموں کے سلسلہ میں میلوں کا سفر کرکے آئے سائلین اے سی کا انتظار کرکے گھر لوٹ جاتے ہیں اور عملہ ہر طرح سے من مرضیاں کرتا ھے سائلین کو عملہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ھے عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے ان ملازمین نے عوام کو ذلیل کرنے میں کوئی کسر روا نہ رکھی ھے جس پر وکلا رہنما نواب چمن عباس اور نوید بخاری ایڈووکیٹس نے عوام کے ساتھ ھونے والی زیادتی کے خلاف آج اے سی دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دیدی ھے انہوں نے کہا کہ غریب مقروض ملک کے بیوروکریٹس کا آمرانہ اور ظالمانہ رویہ عوام میں انکے خلاف نفرت پھیلا رہا ھے عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں اور مراعات لے کر انکو ذلیل کرنا کہاں کا انصاف ھے انہوں نے وزیراعلی پنجاب کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں