8

*جڑانوالہ( رانا محمد لطیف بیورو چیف)*جڑانوالہ ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد کا اعزاز”*بہترین نظم و نسق بروقت علاج معالجہ کی فراہمی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پنجاب بھر میں تیسری اپوزیشن-* *ڈاکٹر رانا عبدالواجد کو تعریفی سند سے نوزا جائے گا-*عوامی سماجی حلقوں کی مبارکباد*

*جڑانوالہ( رانا محمد لطیف بیورو چیف)*جڑانوالہ ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد کا اعزاز”*بہترین نظم و نسق بروقت علاج معالجہ کی فراہمی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پنجاب بھر میں تیسری اپوزیشن-*
*ڈاکٹر رانا عبدالواجد کو تعریفی سند سے نوزا جائے گا-*عوامی سماجی حلقوں کی مبارکباد*

*ذرائع کے مطابق پنجاب ہیتلھ رفامز نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں بہترین نظم و نسق، بروقت علاج معالجہ کی سہولت صفائی ستھرائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے جاری کردہ رپورٹ میں پنجاب ہیتلھ رفامز نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا عبدالواجد کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور 98 فیصد پوائنٹ حاصل کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد نے پنجاب بھر میں تیسری اپوزیشن حاصل کی ہے جاری کردہ رپورٹ میں پنجاب ہیتلھ رفامز نے امید ظاہر کی کہ موصوف اپنی بہترین کارکردگی و کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد نے بتایا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں مفت علاج معالجہ/ٹیسٹ/ادویات کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام اور نظم و نسق کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے پنجاب حکومت عوام کے علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنانے کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لا رہی ہے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے ڈاکٹر رانا عبدالواجد کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد کو تعریفی سند سے بھی نوزا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں