42

جھنگ(محمد جاوید اعوان)موضع باغ ۔ مدوکی۔موضع لک بدھڑ کے دور دراز سے آنے والے ساٸلین ڈیتھ سرٹیفکیٹ ۔برتھ سرٹیفکیٹ ودیگر سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کے لئے فیلڈ آفس نمبر 14 باغ کے بار بار دھکے کھانے پر مجبور۔کوئی پرسان حال نہیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)موضع باغ ۔ مدوکی۔موضع لک بدھڑ کے دور دراز سے آنے والے ساٸلین ڈیتھ سرٹیفکیٹ ۔برتھ سرٹیفکیٹ ودیگر سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کے لئے فیلڈ آفس نمبر 14 باغ کے بار بار دھکے کھانے پر مجبور۔کوئی پرسان حال نہیں۔ معروف سماجی کارکن بابا پرویز احمد ملک نے کہا جب سائلین اپنا ضروری سرٹیفکیٹ لینے کے لیے فیلڈ آفس میں آتے ہیں ۔متعلقہ عملہ جواب دیتا ہے ۔کہ ہمارے پاس نا درا پیپرز نہ ہیں۔جب آئیں گے تو اس وقت فراہم کیے جائیں گے ۔غریب سائلین مایوس ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔بابا پرویز احمد ملک نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور چیف آفیسر تحصیل کونسل جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ۔نادرا پیپرز کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ۔سائلین اپنے کاموں کے لۓ یہ استعمال کرسکیں۔فیلڈ أآفس کی طرف سے بتایا گیا کہ فیس پیپرز کی ادائیگی بھی ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں