55

*جڑانوالہ(رانا محمد لطیف بیورو چیف)*جڑانوالہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر مبینہ طور پر جعلی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز،سیلز آفیسر اور کمپنی مالک کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست گزار دی-حاصل کئے جانے والے نمونے لیبارٹری بجھواء دئیے-

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع/اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر جڑانوالہ منصور اعوان نے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مخبر کی اطلاع پر ہمراہ انسپکٹر زراعت توسیع محمد پرویز چک نمبر 586 گ ب میں واقع دکان میں چھاپہ مار کر صبعت اللہ کی موجودگی میں مبینہ طور پر جعلی کھاد سپر سرسبز ناٹئروفاس/، کمپنی ایگروشیا پاکستان کے نمنونے حاصل کئے اور کھاد ڈیلر قیصر ولد لطیف ساکن 656 گ ب نے فون پر تسلیم کیا کہ وہ خود کھاد کی فروخت کا کام کرتا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کھاد ڈیلر قیصر لطیف،سیلز افیسر،کمپنی مالک ایگروشیا پاکستان کے خلاف اندراج مقدمہ کی استدعا کی ہے اور حاصل کئے جانے نمنونے لیبارٹری بجھواء دئیے ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب محکمہ زراعت/ڈائریکٹر زراعت توسیع/ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد کو رپورٹ ارسال کر دی ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں