41

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر کے آٹا فروخت کرنے والوں نے پول کر لیا ہے مل مالکان اپنی مرضی سے آٹا فروخت کرنے لگے 15 کلو 20 کلو کا ریٹ غریب آدمی کی جیب پر بھاری ہو گیا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر کے آٹا فروخت کرنے والوں نے پول کر لیا ہے مل مالکان اپنی مرضی سے آٹا فروخت کرنے لگے 15 کلو 20 کلو کا ریٹ غریب آدمی کی جیب پر بھاری ہو گیا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ہر ہفتے پچاس روپے گٹو کا ریٹ زیادہ کردیتے ہیں محکمہ فوڈ خاموش تماشائی بن گیا ھے ذرائع کے مطابق ضلع بھر کی فلور ملز نے پول کر لیا ہے تمام مل کے ریٹ ایک جیسے ہوگئے ہیں عوام کی جیب پر بوجھ پڑ گیا ہے ذرائع کے مطابق فلورمل نے 15 کلو اور بیس کلو کے گٹومیں ہر ہفتے 50 روپے کا اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے محکمہ فوڈ کے ترجمان کے مطابق کیونکہ حکومت فلور ملز کو گندم نہیں فراہم کر رہی ہیں اس لیے وہ اوپن مارکیٹ سے گندم خرید رہے ہیں اوپن مارکیٹ میں پہلے ہی ریٹ انیس سو تیس روپے فی من تک تھا اب دو ہزار 30 روپے فی من ہے اس لیے ریٹ کا پول ہوا ہے دوسری طرف فلورملز یونین کے صدر زاھد خان سے ان کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون بند تھا ضلعی انتظامیہ نے بھی ان فلورملز مالکان کے خلاف کچھ نہیں کیا عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں اب آٹے کا کوئی سرکاری ریٹ مقرر نہ ہونے سے فلور ملز والے بے لگام ہوچکے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ آٹا بحران پر سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں