46

جھنگ (محمد جاوید اعوان)محکمہ سوئی گیس نے کرپشن، میٹر تبدیل کرنے کے نام پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)محکمہ سوئی گیس نے کرپشن، میٹر تبدیل کرنے کے نام پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ندیم اور سلطان نامی ملازمین نے محکمہ میں افسران کے نام پر بھاری رشوت کا ریٹ مقرر کیا ہوا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی گیس جھنگ دفتر میں پرانے میٹر جو کہ بالکل ٹھیک ہیں کو تبدیل کرنے کے نام پر رشوت لی جا رہی ہے ندیم اور سلطان نام کے ملازمین افسران کے زیر سایہ مال بنا نے والی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مال بنا رہے ہیں تین کیٹیگری اے بی سی بنا کر ہر جگہ سے میٹر تبدیل کرنے کے نام پر رشوت وصول کی جاتی ہے دفتر کے اندرونی ذرائع کے مطابق تمام افسران کو حصہ جاتا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جھنگ دفتر میں عوام کے مسائل کو فوری حل پر توجہ دی جائے اور کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں