34

سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں الحاق پاکستان کی مضبوط آواز تھے ملک محمد جاوید اعوان

سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں الحاق پاکستان کی مضبوط آواز تھے ملک محمد جاوید اعوان
ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پورا نہیں ہوپائے گا
مرحوم ساری زندگی کشمیریوں کے ساتھ بھارتی ظلم و تشدد کیخلاف آواز بلند کرتے رھے
ہندوستان آرمی تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دور کرنے میں ناکام ہے
جھنگ (بیورو رپورٹ ) صحافی ملک محمد جاوید اعوان نے کہا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں الحاق پاکستان کی مضبوط ترین آواز تھے ان کی وفات سے کشمیری عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پورا نہیں ہوپائے گا دعا ہے کہ رب تعالیٰ کشمیری بزرگ رہنما کے درجات بلند کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام جو گزشتہ سات دہائیوں سے آزادی کی جہدوجہد کررہے ہیں انہیں اس میں کامیابی نصیب ہو ان خیالات کا اظہار حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی نا صرف کشمیریوں کیلئے وقف کررکھی تھی بلکہ بھارتی ظلم وستم کیخلاف بھی ڈٹ کر کھڑے ہوئے تھے اور ان سے خوف زدہ بھارتی فوج نے انہیں گھر میں ہی محصور کررکھا تھا مگر اس کے باوجود مرحوم نے جدوجہد آزادی کو ترک نہیں کیا تھا کشمیر کی آزادی گزرتے وقت کے ساتھ ایک اٹل حقیقت بنتی جارہی ہے اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا بھارتی ظلم و تشدد کیخلاف کشمیریوں کا ساتھ دے تاکہ سیکولر ریاست کا ڈھونڈرا پیٹنے والی دہشت گردی مودی سرکار کو منہ کی کھانی پڑے انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سرکار اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ بندوق اور کرفیو کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے پست کرپائے گی یہ اس کی خام خیالی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں