34

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سرکاری دفتروں میں کام کرنے والے مالی کام نہیں کرتے۔دفتروں سے گھاس کاٹ کر اپنی گائے اوربھینسوں کو ڈالنے میں ہی لگے رہتے ہیں کام کے لیے ڈیوٹی پر نہیں آتے، کالج، سکول، دفتروں اور ہسپتالوں میں مالی کی پوسٹ ہے لیکن شائدہی کسی نے مالی کو کام کرتے دیکھا ہوگا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سرکاری دفتروں میں کام کرنے والے مالی کام نہیں کرتے۔دفتروں سے گھاس کاٹ کر اپنی گائے اوربھینسوں کو ڈالنے میں ہی لگے رہتے ہیں کام کے لیے ڈیوٹی پر نہیں آتے، کالج، سکول، دفتروں اور ہسپتالوں میں مالی کی پوسٹ ہے لیکن شائدہی کسی نے مالی کو کام کرتے دیکھا ہوگا گرلز کالج،ڈگری کالج، بشیر سکول اورہسپتالوں سمیت تمام جگہ گراؤنڈ کی صفائی اور پودوں کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پودے تباہ ہوگئے ہیں اگر گراؤنڈ کی صفائی کی صورتحال دیکھی جائے تو برا حال ہے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں دفتروں میں کلرک سے سازبازہوکر مالی سارا سال دفتروں میں کام نہیں کرتے اور نہ ہی آتے ہیں اگر آتے ہیں تو اپنے کام کی غرض سے۔اپنی گائے اور بھینسوں کے لئے گھاس کاٹ کر لے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ضلع بھر کے سرکاری دفتروں سکول و کالج سے مالی سے کام لینے کی اپیل کی ہے تاکہ دفتروں میں پودوں اور درختوں کی حالت کو بہتر کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں