36

جھنگ (محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار، عوام کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے ریل بازار، انارکلی بازار، مین بازار، کوٹ روڈ سمیت ضلع کچہری کے نزدیک تجاوزات کی بھرمار ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ٹریفک پولیس تجاوزات ختم کرنے میں ناکام ہیں یہ بات انسانی حقوق کے رہنما اور وکیل راؤ قمر علی خان نے میڈیا سے ملاقات میں کہی

جھنگ (محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار، عوام کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے ریل بازار، انارکلی بازار، مین بازار، کوٹ روڈ سمیت ضلع کچہری کے نزدیک تجاوزات کی بھرمار ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ٹریفک پولیس تجاوزات ختم کرنے میں ناکام ہیں یہ بات انسانی حقوق کے رہنما اور وکیل راؤ قمر علی خان نے میڈیا سے ملاقات میں کہی۔اس موقع پر دیگر وکلاء رہنما بھی موجود تھے قمر علی خان نے مزید کہا کہ شہر بھر میں نااہل سی او کارپوریشن اور ایڈمنسٹریٹر کی وجہ سے تجاوزات کی بھرمار ہے عوام کا خاص کر خواتین کا بازاروں میں چلنا مشکل ہو گیا ہے بازاروں میں خواتین کے ساتھ آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آتا رہتا ہے خواتین خوف کی وجہ سے بازاروں میں آنے سے کتراتی ہے بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے دکانداروں نے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے تعاون کرنا چھوڑ دیا ہے عوام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں