17

انچارج چوکی مگھیانہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی۔اہل علاقہ کا ڈی پی او جھنگ کی ٹیم کو خراج تحسین۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

انچارج چوکی مگھیانہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی۔اہل علاقہ کا ڈی پی او جھنگ کی ٹیم کو خراج تحسین۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ (محمد جاوید اعوان )ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کی منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے انچارج چوکی مگھیانہ نے جھنگ بازار میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجس میں بدنام زمانہ منشیات فروش دانیال عرف دانی کا چھوٹا بھائی شہباز عرف شیبی کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا۔اور موقع پر 2110گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف 9c کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔انچارج چوکی مگھیانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ہدایات دے رکھی ہیں کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان کےخلاف بلاخوف و خطر کاروائی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ جیتنا عرصہ میری چوکی مگھیانہ میں تعیناتی ہے منشیات فروش،رسہ گیر،جوا مافیااورٹاوٹ میرے علاقے میں نہیں رہ سکتے۔
اہل علاقہ نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ جھنگ پولیس ایسے ہی معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتی رہےگی جس سے نوجوان نسل کو منشیات کے نشہ سے بچایا جا سکے گا۔
مزید برآں جھنگ بازار کی عوام نے انچارج چوکی مگھیانہ کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پولیس جھنگ بازار میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے تاکہ ان منشیات فروشوں کا جڑ سے قلع قمع ہو سکے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں