14

جھنگ (محمد جاوید اعوان)دھجی روڑ سڑک مقامی رہائشی لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے نہیں بن رہی چند شہریوں نے ٹھیکے دار سے اپنا حصہ وصول کرنے کے چکر میں زیر تعمیر سڑک کے خلاف درخواست بازی شروع کردی۔جس پر سڑک پر کام رک گیا ہے جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہو رہے ہیں

یہ بات دھجی روڈ کے تاجروں نے میڈیا کو بتائی۔ تاجروں نے اس موقع پر بتایا کہ سڑک کا کام شروع ہوا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن درمیان میں ایک شہری نے ٹھیکیدار کو تنگ کرنا شروع کر دیا کہ وہ میٹریل ٹھیک نہیں ڈال رہا ہے وہ اس کو حصہ دے ورنہ وہ درخواست دے گا ٹھکیددار کے مطابق شہری نے اس کے خلاف درخواست بازی شروع کر دی ہے جس پر اس نے کام بندکر دیا ہے اس سے رابطہ کیا گیا توفون بند تھا محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ہائی وے کا موقف تھا کہ کچھ فنڈز کا مسئلہ تھا کام دوبارہ جلد شروع ہو رہا ہے عوام نے دھجی روڑ فوری مکمل کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں