33

جھنگ(محمد جاوید اعوان) مہنگے داموں گوشت کی فروخت سے خریدار مشکلات کا شکار۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان) مہنگے داموں گوشت کی فروخت سے خریدار مشکلات کا شکار۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹاآٹھ سو جبکہ بڑا گوشت 350میں فروخت کرنے کے احکامات جاری تاہم قصاب چھوٹا گوشت 1200روپے اور بڑا گوشت 600روپے تک فروخت کیا جانے لگا۔ذرائع کے مطابق جھنگ میں قصابوں نے من مانے ریٹ مقرر کرلیے گوجرہ روڈ پر ریلوے پھاٹک سے کھوئی اڈا تک قصابوں نے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کرلئے ہیں جس کے باعث خریداروں کو سخت پریشانی کاسامنا کرناپڑرہاہے۔سرکاری طورپر چھوٹے گوشت کا ریٹ آٹھ سو جبکہ بڑ ے گوشت کا ریٹ350روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مقامی قصاب چھوٹا گوشت بارہ سو اور بڑا گوشت چھ سو روپے میں فروخت کررہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔اہل علاقہ کے مطابق فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عدم توجہی کے باعث قصابوں کی چاندی ہو گئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں