29

جھنگ (محمد جاوید اعوان) تحصیل کونسل کی دکانوں کے کرایہ میں اضافہ کا معاملہ کیا ھوا دکانداروں سے جوجم خانہ کے نام پر مال جمع کیا گیا اس کا حساب کتاب کون پوچھے گا۔ کس اکاؤنٹ میں جمع ہوئے کہاں خرچ ہوئے عوام کا سوال ھے

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل کونسل کی دکانوں کے کرایہ داروں سے جو جمخانے کے نام پر مال جمع کیا گیا تھا اس کا حساب کتاب کا کیا بنا کروڑوں روپے کا کیا ہوا۔ اگر دکانداروں کو کرایہ بڑھانے کے نام پر بلیک میل کیا گیا تھا اپنے فرنٹ مین کے ذریعے تو ان فرنٹ مین کی جیب میں کتنا مال گیا عوام نے یہ سوال تحصیل کونسل کے اعلیٰ حکام سے کیا ہے کہ اگر سرکاری خزانے میں یہ مال گیا ہوتا تو کوئی ترقیاتی کام ہو سکتا تھا لیکن یہ تو معلوم ہی نہیں ہوا کہ یہ کس کی جیب میں گیا ہے غریب آدمی کے مال سے امیروں کے لیے جم خانہ بنایا جارہا ہے جہاں عام آدمی کی ممبر شپ نہیں ہو سکتی آخری خبریں آنے تک ممبرشپ پندرہ لاکھ تک چلی گئی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں