61

فیصل آباد(محمد جاوید اعوان) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلع جھنگ میں سیلف فنانس سکیم کے تحت سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ریجنل ڈائریکٹرمحمد امین اویسی نے بتایا کہ مختلف کیٹیگریز کے صنعتی پلانٹس کی بکنگ 30ستمبر تک کی جائے گی جس میں 4کنال سے 10مرلہ کے 521پلاٹس کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کشادہ سڑکیں،ماڈرن ویسٹ مینجمنٹ سسٹم،فائر بریگیڈ سروس، سیکورٹی سسٹم،ایمبولینس سروس،بجلی کی بلا تعطل سپلائی،چاردیواری اور سوئی گیس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پلاٹ کی تخمینہ قیمت 36لاکھ روپے فی کنال ہے جس کی نصف 18لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے درخواست فارم کے ہمراہ پے آرڈر/بینک ڈرافٹ کی صورت میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈی ڈی او جھنگ میں جمع کروانا ہوگی اوربقایا قیمت چار برابر اقساط میں ایک سال کے عرصہ میں وصول کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ خواہشمند حضرات 1000روپے کی ناقابل واپسی فیس ادا کرکے درخواست فارم ریجنل آفس پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نمبرZ-2بلاک مدینہ ٹاؤن فیصل آباد اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری جھنگ سے بھی خریدے جاسکتے ہیں یا درخواست فارم ویب سائٹ www.psic.gop.pk سے ڈاؤن لوڈ کرکے بینک ڈرافٹ کیساتھ بھی جمع کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے اظہار دلچسپی دینے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں