30

جھنگ(محمد جاوید اعوان)شاہ جیونہ واپڈا حکام کی بڑی کاروائی مخدوم فیصل صالح حیات کے قریبی رشتہ دار چئیرمن یونین کونسل شاہ جیونہ شہر سید چراغ حسن کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے واپڈا حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ایکسین جھنگ مدثر علی شیخ کی زیر نگرانی فیسکو شاہ جیونہ سب ڈویژن میں ایس ڈی او علی عدنان انجم ،محمد عمرانLS،محمد اقبال انجم ڈویژنل چیرمین جھنگ،ملک حق نواز اعوان،غلام عباس منگن MI،چوہدری حق نواز نلیرہ،سید امیر حسین شاہ کا بجلی چوروں کے خلاف بہت بڑا آپریشن
واپڈا حکام نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل شاہ جیونہ شہر کے گھر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی تھی اس پر کاروائی کرتے ہوئے واپڈا حکام نے رنگے ہاتھوں بجلی چوری پکڑ لی یاد رہے کہ ملزمان سابقہ وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات کے قریبی رشتہ دار ہیں اور شاہ جیونہ سادات سے تعلق رکھتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے واپڈا حکام کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے
ایس ڈی او واپڈا علی عدنان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں