27

جھنگ(محمد جاوید اعوان)میڈیا کو دبانے کی حکومتی سازش کو ناکام بنا دیں گے میڈیا مالکان اور حکومت کی سازباز سے صحافیوں کو سچ بولنے اور لکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)میڈیا کو دبانے کی حکومتی سازش کو ناکام بنا دیں گے میڈیا مالکان اور حکومت کی سازباز سے صحافیوں کو سچ بولنے اور لکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
،یہ بات مقامی سنئیر صحافی ملک محمد جاوید اعوان۔ مہر نویدسد ھانہ، ادریس جانباز، یوسف بھٹی، ڈاکٹر یاسین، عباد شاہ، حاجی ناصر،قاضی صفدر سمیت دیگر صحافیوں نے میڈیا سے ریگولر اتھارٹی کے خلاف ہونے والے دھرنے سے خطاب میں کیا اس موقع پر نوید سدھانہ نے کہا کہ حکومت میڈیا کو دبانے کی کوشش نہ کرے۔ اگر کوئی قانون بنایا ہے تو اس کو پہلے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا جائے پھر مشاورت سے منظور کیا جائے ورنہ میڈیا مالکان اور بے لگام ہو جائیں گے،پہلے ہی میڈیا ورکر بے روزگار ہیں مزید پابندیاں ان کو احتجاج پر مجبور کر دیں گی جس سے ملک کی بدنامی ہوگی جاوید اعوان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت میڈیا نمائندگان کی بہتری کے لیے قانون بنائے نہ کہ میڈیامالکان کی بہتری کے لئے۔ اس طرح میڈیا مزید بحران کا شکار ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں