36

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایم این اے غلام بی بی بھروانہ کی جانب شہر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح جاری ھے۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایم این اے غلام بی بی بھروانہ کی جانب شہر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح جاری ھے۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے محترمہ غلام بی بی بھروانہ کی جانب سے اپنے حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح جاری ہے بعض مقامات پر ایم این اے اپنے دست مبارک سے جبکہ دیگر مقامات پر ان کے سپورٹز ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں اس سلسلہ میں پیر عبد اللہ شاہ جہانیاں،کالو آنہ آبادی،موضع مکھیانہ احمد والا،مہر غلام عباس کالو آنہ آبادی میں ایم این اے نے بجلی کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اعجاز حسین خانو آنہ چیئر مین اوور سیز پاکستانی ,چیئر مین بیت المال مہر تصور عباس چچکانہ, مہر نوازش علی بھروانہ،،شہباز بھوجیہ ڈپٹی کوارڈینیٹر نا کو ٹیکس جھنگ ,مہر ربانی بھروانہ، نمبر دار منور پاتو آنہ، شیخ علی رضا ٹیپو اور امیدوار میئر جھنگ شیخ معاذ وحیدبھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ کی جانب سے افتتاح کر نے والے افراد پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں