77

جھنگ (محمد جاوید اعوان) انجمن پٹواریان کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری تحصیل آفس میں منعقد ہوئی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) انجمن پٹواریان کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری تحصیل آفس میں منعقد ہوئی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں جس میں نئے عہدیداران کی جانب سے پٹواریوں کی فلاح کے لئے کام کر نے کا عزم کیا گیا۔جھنگ میں انجمن پٹواریان کے چناؤ میں نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف بر داری منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران جعفر ،جنرل سیکرٹری عمر دراز بھٹی ، تحصیل دار محسن پڑھیاڑ، نائب تحصیلدار غلام عباس لدھیانہ،رانا خلیل ، ارشاد سجوکہ اور ضلع بھر کے پٹواریوں کے علاوہ صوبہ بھر سے عہدیداران اورضلعی ریونیو افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ممبران کے متفقہ فیصلے کے مطابق مظفر چچکانہ کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔پنجاب صدر انجمن پٹواریان شاہد گورایہ نے نئے عہدیداران سے حلف لیا۔ان کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے پٹواری عوام کی بھرپور خدمت کریں۔تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی آر شاہد عباس جوئیہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پٹواری اپنے سینئر پٹواریوں کے تجربہ سے استفادہ حاصل کر کے اچھے پٹواری بن سکتے ہیں۔اس موقع پر نئے منتخب ضلعی صدر مظفر چچکانہ کا کہنا تا کہ وہ اپنے ساتھی پٹواریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ہنگامی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کئے جائیں گے ان کی قیادت میں کسی بھی پٹواری کی دل آزاری نہیں ہو گی۔تقریب کے آرگنائزر تحصیل صدر انجمن پٹواریان جھنگ رانا محبوب کنور نے تقریب میں شرکت پر پاکستان قیادت،ضلعی افسران اور تما م پٹواریوں کا شکریہ ادا کیا۔. .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں