18

صفدر علی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر اور چودھری غلام عباس اکاؤنٹس کلرک بلڈنگ ڈویژن جھنگ ٹھیکیداروں کو بلیک میل کر کے مال اکٹھا کر رھے ہیں

صفدر علی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر اور چودھری غلام عباس اکاؤنٹس کلرک بلڈنگ ڈویژن جھنگ ٹھیکیداروں کو بلیک میل کر کے مال اکٹھا کر رھے ہیں
جھنگ(محمد جاوید اعوان)صفدر علی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر اور چودھری غلام عباس اکاؤنٹس کلرک بلڈنگ ڈویژن جھنگ ٹھیکیداروں کو بلیک میل کرکے مال اکٹھا کر رھے ہیں ذرائع کے مطابق صفدر علی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کی ڈیوٹی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن جھنگ میں ھے اور ایڈیشنل چارج بلڈنگ ڈویژن جھنگ کا ھے معلوم ھوا ھے کہ جب سے موصوف نے چارج لیا ھے ایک دن بھی بلڈنگ ڈویژن کے دفتر نہیں آئے ہیں بلکہ ساری ڈاک موصوف سے دستخط ھونے کے لیے خصوصی بندہ لاھور لے جاتا ھے ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ بلڈنگ ڈویژن جھنگ میں غلام عباس اکاؤنٹس کلرک نامی شخص صفدر علی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کا دست راست ھے وھی سارا کمیشن اکٹھا کرتا ھے اور وھی لاھور سے ڈاک دستخط کروا کر لاتا ھے صفدر علی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر اور چودھری غلام عباس اکاؤنٹس کلرک دونوں مل کر ٹھیکیداروں کو بلیک میل کرتے ہیں کہ آپکے بل میں یہ کم ھے وہ کم ھے آپ کچھ زیادہ خرچہ دیں ھم آپکا بل پاس کر دیتے ہیں اس طرح ٹھیکیداروں سے 5/6 ہزار کمیشن سے زیادہ پیسے لے کر آنکھ بند کر کے بل پاس کر رھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ھے عوامی حلقوں نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور وزیر تعمیرات اور مواصلات سے ان دونوں سے جھنگ ڈویژن سے ٹرانسفر کی اپیل کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں