52

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت انتہائی ضروری ھے اتائی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے قانونی کاروائیاں کی جائیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت انتہائی ضروری ھے اتائی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے قانونی کاروائیاں کی جائیں
۔افسران پیشہ و اتائیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا دباو ہر گز قبول نہ کریں بلکہ بلاتفریق میرٹ پر کاروائیاں جاری رکھیں تاکہ عطائیت میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی ہو اور ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر سمیت سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ، ڈرگ انسپکٹرز ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں 17میڈیکل سٹور کے خلاف مقدمات کی سماعت کی گئی اورڈرگ سیل لائسنس کے بغیر ادویات فروخت کرنے والوں کے سٹورز فوری سیل کرنے اور مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ عطائی اور غیر مستند پریکٹیشنر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں انسانی جانوں سے ہرگز نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔انہوںنے محکمہ صحت کے افسرا ن کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں عطائیت کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور ان کے میڈیکل سٹوروں اور دواخانوں کو سیل کیا جائے تاکہ انسانیت کے دشمنوں کو جان لیوا اقدامات سے روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل سٹور مالکان بھی تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطابق مرتب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں