58

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ شجرکاری کے عمل کو منظم طریقے سے کامیاب بنا کر آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلایا جاسکتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام میں جنگلات اور درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ شجرکاری کے عمل کو منظم طریقے سے کامیاب بنا کر آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلایا جاسکتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام میں جنگلات اور درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں، ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ آنے والی نسل کو بھی شجرکاری کے فوائد اور اہمیت سے واقف کرایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحصیل کونسل کے زیر اہتمامکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مائی ہیر سٹیڈیم میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف آفیسر تحصیل کونسل محمد اکرم بھروانہ ، جوان ٹائیگر فورس اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ہمار ا مشن ہے۔شجر کاری کے تسلسل سے نئی نسل کو نیا پاکستان دینے جا رہے ہیں۔ایک بشر دو شجر ہمارا نعرہ ہے جس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے اہم پبلک مقامات ، چوراہوں اور سڑکوں کے اطراف بھرپور شجر کاری کی جارہی ہے ۔اسی طرح ماحول کو سازگار اور موسم کو معتدل رکھنے میں یہ درخت اور پودے کافی معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس زمین اور اپنے ملک کو شاداب بنانا چاہیے۔ وطن عزیز کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر چیف آفیسر تحصیل کونسل محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران تحصیل کونسل کی جانب سے مائی ہیر سٹیڈیم میں پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے، شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران 25سو پودے لگائے گئے ہیں۔ ضلع بھر کو کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،ہر شہری قومی جذبہ کے تحت شجر کاری مہم میں حصہ لیں اس تناظر میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں ٹائیگر فورس کے جوان بھی پیش پیش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں