66

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ نے گزشتہ روز اتائیوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے تین کلینک سیل کئے ۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ نے گزشتہ روز اتائیوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے تین کلینک سیل کئے ۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
انہوں نے محکمہ صحت کے دیگر عملہ کے ہمراہ ٹوبہ روڑ پر موضع حسن خان میں النور کلینک پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں پر 8مرد و خواتین مریض داخل تھے جن کا علاج اتائی ڈاکٹر الطاف کر رہا تھا ان میں سے دو خواتین بشریٰ بی بی اور شازیہ بی بی کے بڑے آپریشن بھی کئے گئے تھے اور وہ تشویشناک حالت میں کلینک میں زیر علاج تھیں ۔ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ نے فوری طور پر دونوں مریض خواتین کو ریسکیو 1122کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کروایا۔ ٹوبہ روڑ پر ہی موجود زبیدہ کلینک پر بھی چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ تسنیم نامی ایل ایچ وی غیر قانونی طور پر مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف تھی اور انہیں غیر معیاری ادویات اور اوزاروں سے مزید بیمار کرنے میں مصروف تھی۔ جھنگ شہر میں واقع مدنی ہومیو کلینک پر چھاپہ مارا تو وہاں بھی ساجدہ نامی دائی خواتین کو غیر قانونی طور پر ڈرپس اور انجکشن وغیرہ لگانے میں مصروف تھی۔ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ نے مذکورہ تینوں کلینک سیل کرتے ہوئے اتائی افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کی مذکورہ کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے آفیسر موصوف کی جھنگ میں تعیناتی کو نیک شگون قرار دیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں