75

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ اجلاس اور تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار تھے انھوں نے نئے سال کے لیے نئے صدر ندیم ککے زئی سینئر نائب صدر راجہ شاہ زیب نائب صدر آصف جاوید اور مجلس عاملہ کے ممبران سے حلف لیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ اجلاس اور تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار تھے انھوں نے نئے سال کے لیے نئے صدر ندیم ککے زئی سینئر نائب صدر راجہ شاہ زیب نائب صدر آصف جاوید اور مجلس عاملہ کے ممبران سے حلف لیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثار نے کہا کہ جھنگ چیمبر کی سپورٹ سے گزشتہ سال ہمارا گروپ کامیاب ہوا تھا جھنگ چیمبر آف کامرس نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم جھنگ چیمبر آف کامرس کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لاہور چیمبر آفس تشریف لائیں اور وہاں تاجروں کو جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ان کا معائنہ کریں اور اس کو جھنگ میں بھی متعارف کروائیں۔لاہور چیمبر آف کامرس میں 31000 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کو تمام سرکاری سہولیات چیمبر آفس میں ہی فراہم کی جاتی ہیں ہم کوشش کرتے ہیں کہ جھنگ میں بھی یہ سرکاری ادارے تاجروں کو چیمبر میں یہی سہولیات فراہم کریں میں اور میری ٹیم سرکاری اور غیر سرکاری کوئی بھی خدمت ہو ہم جھنگ چیمبر کے لئے حاضر ہیں اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اور گروپ لیڈر شیخ وقاص اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال تاجر برادری کے لئے نوجوان قیادت شہزاد رفیق کو منتخب کیا تھا جہنوں نے سال بھر محنت کرکے تاجروں کے مسائل حل کیے ہیں امید کرتا ہوں نئی قیادت ندیم ککے زئی کی قیادت میں مزید محنت کرے گی اور جھنگ چیمبر آف کامرس کو مزید آگے لے کر جائے گی سابق صدر شہزاد رفیق نے کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سوشل سیکورٹی دفتر اور تاجروں کے درمیان فنڈ کے ایشو جو پنجاب حکومت کے ذریعے 50 فیصد کم کروا کے تاجروں کا درینہ مسئلہ حل کروایا ہے جھنگ انڈسٹریل زون کے منصوبے کو فوری شروع کروا کر تاجروں کو پلاٹ کی فراہمی کا کام شروع کروایا تاکہ جلد از جلد کام شروع ہو اور تاجروں کو پلاٹ کی فراہمی کی جائے تاکہ تاجر جلد سے جلد انڈسٹریز لگا کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ نئے بننے والے صدر ندیم ککے زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ تاجر اور گروپ کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے اور جو منصوبے شروع ہیں ان کو مکمل کرانے کے لیے کام کریں گے۔ تقریب میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈائریکٹر محمد خالد سابق ایم این اے محمد اکرم شیخ پی آئی اے سے ساجد مقبول اور محمد زاہد ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس جھنگ اتفاق گروپ کے چیئرمین عمرخان فرینڈز گروپ کے سیکرٹری عمر رامے صحافیوں کاروباری افراد کے علاوہ تاجروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں