55

جھنگ(محمد جاوید اعوان)نواحی قصبہ باغ میں نو جوان نسل کے لیے گراؤنڈ کی اشد ضرورت ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)نواحی قصبہ باغ میں نو جوان نسل کے لیے گراؤنڈ کی اشد ضرورت ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔ان خیالات کا اظہار رانا عمر حسین خان,چودھری محمد کامران,ملک نوید,رضوان رشید نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ, محمد فیاض خان موہل,وزیر کھیل پنجاب تیمور خان بھٹی,وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ,وزیراعظم عمران خان,کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل اور بچوں کی نشونما کے لیے کھیل کود کے لیے ہر گاؤں میں ہر یونین کونسل کی سطح پر کھیل کے میدان ہونے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کے قصبہ باغ کی نوجوان نسل کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے بری عادات کی طرف گامزن ہو رہی ہے جس کے تدارک کے لیے میدانوں کی اشد ضرورت ہے۔ان نوجوانوں نے یہ بھی واضح کیا کے کھیل کے گراؤنڈ کے لیے ایک قطعہ موجود ہے اور باقی حصہ پر قبضہ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے۔ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد فیاض خان موہل سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عمل درآمد کروا کر سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے۔ان نوجوانوں نے مزید کہا کہ قصبہ با غ کو فخر ہے ۔ کرکٹ دنیا کا مایہ ناز کھلاڑی محمد سمیع اسی زرخیز دھرتی کا سپوت ہے ۔اللہ کی مہربانی کے ساتھ اس دھرتی سے جنم لینے والی نوجوان نسل میں ایک ٹیلنٹ موجود ہے۔مگرافسوس کے اس ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیےکسی سطح پر کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں