49

جھنگ(محمد جاوید اعوان )گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول باغ کو کالج کا درجہ دیا جائے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان )گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول باغ کو کالج کا درجہ دیا جائے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں۔
۔ان خیالات کا اظہار موضع باغ کے ممتاز سماجی کارکنان سردار محمد اسلم ڈوگر,رانا ارشاد احمد خان منج۔ بابا پرویز احمد ملک۔راجہ حبیب الرحمن ضیاء جنجوعہ۔مہر ممتاز احمد ڈنگ سیال ریٹائرڈ انجینئر محمد شفیق عاربی اور مدثر شیخ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کی عوام کو تعلیمی اصلاحات میں ہر ممکن پرموٹ کیا جائے گا۔اس وقت قصبہ باغ ٹوبہ روڈ جھنگ و گردونواح کے مواضعات شامل کر کے لاکھ ڈیڑھ لاکھ کی آبادی پرمشتمل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول باغ عرصہ دراز سے معرض وجود میں آیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہااس وقت ہائر کلاسز میں کم از کم تین ہزار کے لگ بھگ بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔سیکنڈ ایئر پاس کرنے والی بچیاں آگے تعلیم حاصل کرنے سے وساٸل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکتی ہیں۔جس سے بچیاں اور بچوں کے والدین پریشان ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاموضع باغ,بستی غازی شاہ,بستی شاہ شکور,موضع اصحابہ,موضع لک بدھڑ , موضع روڑا والی,چکو ک,441, 442,445,شوگر مل ,چک گھمنانہاور دیگر مواضعات شامل ہیں۔
ہمارا وزیراعلی پنجاب, وزیر تعلیم پنجاب,ڈپٹی کمشنر جھنگ۔مقامی ایم پی اے کرنل غظنفر عباس قریشی۔ایم این اے۔صاحبزادہ امیر سلطان سے پر زور مطالبہ ہے۔کہ ہمارے علاقے کی بچیوں کے مستقبل کوتباہ ہونے سے بچایا جائے اور ان کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول باغ کو کالج کا درجہ دے کر اپنے ویژن کو پایہ تکمیل پہنچانے کی کوشش کریں۔
اہلیان علاقہ سے اپیل ہے کہ اپنے منتخب نمائندوں کو اپنی اپنی جگہ پر یہ پیغام پہنچائیں۔
چوہدری رحمت علی خالق پاکستان۔کا دوران تحریک نوجوانوں اور قائدین کو پیغام تھا۔
کہ “اب پھر کبھی نہیں”
اس کا مطلب اب موقع ہے پھر کبھی نہیں آئے گا۔ اس لیے اپنے علاقہ کی ترقی کے لئے
ہمارے نوجوان طبقہ کو بھی آگے بڑھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں