92

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے انسداد مہنگائی مہم کے تحت ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کےلئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے انسداد مہنگائی مہم کے تحت ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کےلئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرکے سبزیوں وپھلوں کی اپنی نگرانی میں بولی کروائی اورمختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں سمیت سٹاک کوبھی چیک کیااور اشیا ئے خور و نوش کی قیمتوں کا تعین کر کے ریٹ لسٹ جاری کروائی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ کے اجرا ءکے فوری بعد دکانداروں تک پہنچائی جائے اورریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءکی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا عام مارکیٹ میں صارفین کو مناسب قیمتوں پر پھلوں وسبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے، مہنگائی کے خاتمے تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے زیادہ عوامی طلب والی اشیا کے سٹاک کی پوزیشن بھی لی اور مارکیٹ کمیٹی کو مزید متحرک رہنے کی تاکید کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اشیاءخوردونوش کی دستیابی اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ انہوں نے سبزی منڈی میں کورونا ایس اوپیز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے ہدایات جاری کی کہ افسران معمول سے ہٹ کر مہنگا ئی کنٹرول کرنے کے اقدامات میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔مصنوعی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پربلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے دورہ کے دوران ٹریفک نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالہ سے بھی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں