78

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پرڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے رواں ماہ کے دوسرے روز ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت لینڈ ریکارڈ سنٹرکے احاطہ میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پرڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے رواں ماہ کے دوسرے روز ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت لینڈ ریکارڈ سنٹرکے احاطہ میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رویونیو شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفرسمیت انچارج لینڈ ریکارڈ ، پٹواری ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوران گزشتہ روز پیش ہونے والی بعض سائلین کی درخواستوں پراگرس کا جائزہ لیا اور کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالہ سے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،عوام کو ایک چھت تلے تمام تر سہولیات میسر ہیں اور برق رفتاری سے شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ، لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھت تلے تمام افسران کا موجود ہونا خوش آئند ہے اور ریونیو سے متعلقہ مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے ریونیو امور کے حل کیلئے ہر ماہ منعقد ہونیوالے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں آئیں تاکہ انکے متعلقہ مسائل کو موقع پر حل کیا جاسکے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسزکے دوران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراءسمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستیں پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں