37

جھنگ (محمد جاوید اعوان)صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات خان بھٹی نے جھنگ کے علاقے خان دا کوٹ میں والی بال سٹیڈیم بمعہ اوپن جم کا افتتاح کر دیا اس موقع پروالی بال شوٹنگ کا میچ بھی کرایا گیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات خان بھٹی نے جھنگ کے علاقے خان دا کوٹ میں والی بال سٹیڈیم بمعہ اوپن جم کا افتتاح کر دیا اس موقع پروالی بال شوٹنگ کا میچ بھی کرایا گیا جس میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹیموں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔خان داکوٹ پہنچنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران علاقہ کی معروف شخصیات رائے خرم پناہ بھٹی ، محمد عمران خان علیانہ،سید راغب شاہ اور غلام عباس جوئیہ نے صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔صوبائی وزیر نے والی بال شوٹنگ کا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا۔اس موقع پر رائے تیمور حیات خان کا کہنا تھا کہ خان دا کوٹ میں والی بال سٹیڈیم بمعہ اوپن جم بنانے سے مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے کا اور شائقین کو کھیلوں کی بہترین تقریحی سر گرمیاں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کو اس میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے پنجاب بھر کے اضلاع میں سپورٹس کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مقامی کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کھیل جن کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں جانا جاتا ہے انکی ترقی کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جس پر حکومت تیزی سے عمل پیرا ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو اپنی توانائیوں کو مثبت سمت لگا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے بہتر اور عالمی معیار کے مطابق کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں