48

جھنگ (محمد جاوید اعوان) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام گندم کی پیداوار میں اضافے کا قومی منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹ گندم2021-22کے مقابلہ میں شرکت کےلئے کاشتکار ا پنی مکمل درخواستیں متعلقہ نمبردار سے تصدیق کروا کر5اکتوبر سے 20اکتوبر 2021ءتک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام گندم کی پیداوار میں اضافے کا قومی منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹ گندم2021-22کے مقابلہ میں شرکت کےلئے کاشتکار ا پنی مکمل درخواستیں متعلقہ نمبردار سے تصدیق کروا کر5اکتوبر سے 20اکتوبر 2021ءتک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری اختر حسین نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام گندم کی پیداوار میں اضافے کا قومی منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹ گندم2021-22کے مقابلہ میں شرکت کےلئے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب کی گئی ہیں، درخواست دہندہ کا محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، نہری علاقہ میں 5سے 12.5ایکڑ اور بارانی علاقہ جات میں 5سے 25ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردو خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ درخواست دہندہ نمائشی پلاٹ قرعہ اندازی میں نکلنے کی صورت میں محکمانہ سفارشات کے مطابق کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال قائم کردہ ضلعی کمیٹی کریگی، نمائشی پلاٹ صرف قرعہ اندازی کے ذریعے ہی ملے گا جوکہ ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کی صدارت میں کمیٹی کے ذریعے مقررکردہ تاریخ کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں