29

جھنگ (محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یکم تا 12ربیع الاول (8اکتوبر تا 19اکتوبر2021)”شان رحمتہّ اللعالمین ﷺ”کے عنوان سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات کاانعقاد کیا جا رہا ہے،

جھنگ (محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یکم تا 12ربیع الاول (8اکتوبر تا 19اکتوبر2021)”شان رحمتہّ اللعالمین ﷺ”کے عنوان سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات کاانعقاد کیا جا رہا ہے،
جن میں محافل میلاد، محفل سماع،نعتیہ مشاعرہ ،مقابلہ جات حسن قرا¿ت، نعت و تقریری،قرآنی خطاطی، رحمتہّ اللعالمین ﷺ کانفرنس،سیرت کانفرنس و دیگر خصوصی پروگرام شامل ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات سمیت سیکورٹی و دیگر ضروری انتظامات کے حوالہ سے اجلاس کی صدرات کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں عتیق اکرم ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت محکمہ تعلیم، صحت ، سوشل ویلفیئر ، چیف آفیسرز تحصیل کونسل و میونسپل کارپوریشن ، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ حضورﷺ کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے جنہوں نے اپنی تعلیمات میں امن ،رواداری اور پوری انسانیت کے لئے بھائی چارے کا درس دیا اور ہمیں انہیں اصولوں کی پیروی کی تلقین کی۔انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ”ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم ”کے سلسلے میں ضلع بھر میں شایان شان تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا سلسلہ 12 ربیع الاول تک جاری رہے گا،اس دوران تعلیمی اداروں میں قرآنی خطاطی، نعتیہ وتقریری مقابلہ جات ہونگے، پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔شاہد عباس جوئیہ نے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں صفائی آپریشن مکمل کروائیں اورتجاوزات سمیت دیگر رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے ۔ انہوںنے دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں