35

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا سلسلہ جاری ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا سلسلہ جاری ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں ۔اس حوالہ سے میونسپل کار پوریشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال ہال میں مقابلہ حسن قرات کے حوالہ سے ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدار ت چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اعظم نے کی۔ تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک اور حمد وثنا ءسے کیا گیا۔مقابلہ حسن قرا¿ت میں تعلیمی ادارو ں سمیت دینی مدارس کے طلباءنے بھرپور انداز میں حصہ لیاجس میں انہوںنے اپنے اپنے خوبصورت انداز میں فن و تجوید سے تلاوت کلام پاک پیش کیا۔اس موقع پرسی او ایم سی محمد اعظم نے طلباءکی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ نبی کریم ﷺکی ساری زندگی دراصل قرآن پاک کی تفسیر ہے جس سے روشنی حاصل کرکے ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں۔ آقائے دوجہاں کے رہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ یکم ربیع الاوّل سے 12 ربیع الاوّل تک شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم انتہائی جو ش و خروش اور بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے سلسلہ مختلف نوعیت کے پروگرام کا انعقاد جاری رہیگا۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ﷺکا یوم ولادت دنیا سے کفر وجہالت کے خاتمے اور انسانیت کو درست سمت میں راہنمائی ‘ غلامی کے خاتمے ‘ خواتین کے احترام ‘ برائی اور اچھائی میں تفریق کے دن کاآغاز کیا ہے جسے عقیدت واحترام سے منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں