39

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چناب کالج جھنگ میں عظیم الشان محفل میلاد ﷺکا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کے فرائض ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے انجام دیے

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چناب کالج جھنگ میں عظیم الشان محفل میلاد ﷺکا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کے فرائض ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے انجام دیے
جبکہ محفل میلاد میں ضلعی افسران،سول سوسائٹی ،و دیگر شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔محفل میلاد ﷺکا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد حضرت محمد ﷺ کی بار گاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے گے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے ماہ مبارک میں ایسی محفلوں کا انعقادعشق مصطفی کا عملی مظاہرہ ہے اور حضرت محمد ﷺ سے محبت اور چاہت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔اس سے دنیا کے ہر معاملے میں رہنمائی ملتی ہے ہمیں آپ ؐکے اسوہ حسنہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے احکامات ماننے اور نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ آپ ﷺ تمام انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں آپ کا پیغام امن، سلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔ سرکار دو عالم ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے کفر و جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہدایت و نور کا نیا سورج طلو ع ہوا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بطور مسلمان ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے آپکی سیرت کو اپنا کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ممکن ہے، دوران محفل وزیر اعظم پاکستان کی تقریر شرکاء کو برائے راست ویڈیو لنک کے ذریعے دکھائی گئ۔ بعدازاں محفل میلاد ﷺکے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں