34

جھنگ(محمد جاوید اعوان)عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد انتہائی جو ش و خروش اور بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے جاری ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد انتہائی جو ش و خروش اور بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے جاری ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اس حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں بسلسلہ ربیع الاول نعت خوانی، حسن قرا¿ت اور تقریری مقابلہ جات کا انعقا د کیا گیا ۔ تقریبات کے مہمانان خصوصی اداروں کے سربراہان تھے جبکہ دیگر اساتذہ کرام اور طلباءوطالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدرمیں منعقدہ تقریب میں کالج کی دس دس طالبات کے مابین نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات منعقد ہوئے جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میںنعت خوانی، حسن قرا¿ت اور تقریری مقابلہ جات میں چاروں تحصیلوں کے 12طلباءنے حصہ لیا جس میں انہوںنے اپنے اپنے خوبصورت انداز میں فن و تجوید سے تلاوت کلام پاک سمیت نعت رسول مقبول ﷺ اور سیرت طیبہ ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے انعقاد کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کو محبت رسول اور اصلاح اعمال کا واضح پیغام دیتا ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ اخلاق حسنہ و سیرت طیبہ کے اعتبار سے وہ منور آفتاب ہے جس کی ہرجھلک میں حسن خلق نظر آتا ہے۔آج ہمیں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے ایک ایک نقشے کو اپنی زندگی کے ظاہر و باطن پر آویزاں کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں