34

جھنگ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر جھنگ نے شہری کی درخواست پر کرپٹ ایم ایس سٹی ہسپتال جھنگ ڈاکٹر رحمن مقصود شیخ کے خلاف کرپشن اور لیپ ٹاپ غائب کرنے اور ہسپتال کا نظام تباہ کرنے کے الزامات پر کالونی اسسٹنٹ جھنگ کو تحقیقات کا حکم دے دیا

جھنگ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر جھنگ نے شہری کی درخواست پر کرپٹ ایم ایس سٹی ہسپتال جھنگ ڈاکٹر رحمن مقصود شیخ کے خلاف کرپشن اور لیپ ٹاپ غائب کرنے اور ہسپتال کا نظام تباہ کرنے کے الزامات پر کالونی اسسٹنٹ جھنگ کو تحقیقات کا حکم دے دیا شہری عباد علی نے ڈپٹی کمشنر کے نام تحریری درخواست میں بتایا کہ ڈاکٹر ارتضی شاہ کے بعد جب سے رحمن مقصود شیخ جو ایک نکما اور نالائق ترین ڈاکٹر ہے جس نے بوگس انٹری کے ذریعے مریضوں کی تعداد پوری کی اور اسی حساب سے سرکاری دوائیاں بوگس دی جاتی رھیں جبکہ اس نے شہر میں ایک لیبارٹری بنا رکھی ہے جو غلط رپورٹس دینے میں مشہور ہے لیکن یہ ہسپتال سے وہی مریض ریفر کرتا ہے جبکہ شہری نے ثبوت لف کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا سرکاری لیپ ٹاپ غائب کر کے الزام کلرک پر لگا دیا جبکہ فییلکسز کیس اور لائٹنگ کی مد میں بھی کرپشن کی ہے عام فلیکس 5/7 کی جو چار سو روپے کی بنتی ہے بل میں 2700 لگا کر کرپشن کی جس پر ڈی سی جھنگ کے حکم پر کالونی اسسٹنٹ نے ایم ایس سٹی کو طلب کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں