31

جھنگ (محمد جاوید اعوان)تجاوزات کی بھرمار ریل بازار، انارکلی بازار، کوٹ روڈ، شہید روڈ سمیت شہر بھر میں عوام کا چلنا دوبھر ہوگیا تجاوزات کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا دوکانداروں نے سرکاری جگہ پر پھٹے لگا کر کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے عوامی حلقے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)تجاوزات کی بھرمار ریل بازار، انارکلی بازار، کوٹ روڈ، شہید روڈ سمیت شہر بھر میں عوام کا چلنا دوبھر ہوگیا تجاوزات کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا دوکانداروں نے سرکاری جگہ پر پھٹے لگا کر کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے عوامی حلقے۔ ذرائع کے مطابق ریل بازار، انارکلی بازار سمیت شہر کی عام مارکیٹس اور بازاروں میں لوگوں نے تجاوزات کر کے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے دکانوں کے آگے پھٹے لگا کر دکانوں والوں نے کرایہ وصول کرنا شروع کیا ہوا ہے حالانکہ جگہ سرکاری ہے ہر پھٹے والے نے ایڈوانس دو دو لاکھ بھی دیا ہوا ہے اور کرایہ 15 سے 25 ہزار ماہانہ ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں جو پھٹے والے کرایہ دیتے ہیں وہ میونسپل کارپوریشن وصول کرے تاکہ ریونیو میں اضافہ ہو سکے اور ترقیاتی کاموں میں بھی بلدیہ کو کوئی مشکل پیش نہ آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں