40

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام تقریبات بسلسلہ شان رحمت اللہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے دوسرے مرحلہ کے تحت نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام تقریبات بسلسلہ شان رحمت اللہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے دوسرے مرحلہ کے تحت نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ اس بابرکت محفل میں نعت خواں حضرات نے نبی کریم ﷺکی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اعظم نے پوزیشن ہولڈز نعت خوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر سی او کارپوریشن محمد اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمینصلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم منا کر ہم پوری دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عظیم پیغمبر حضرت محمد ﷺکے امتی ہیں، آپ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ ہمارے لئے وہ روشنی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزار سکتے ہیں اور یہی امر ہمارے لئے آخرت میں کامیابی کی سیڑھی ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں شان مصطفی بیان کرنے سے ایمان کی تازگی اورتسکین قلب حاصل ہوتا ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔بعدازاں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اعظم نے پوزیشن ہولڈرز نعت خواں حضرات کو انعامات سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں