33

جھنگ(محمد جاوید اعوان)شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں مقابلہ نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں 9کالجز کے طلبہ نے بھرپور انداز میں حصہ لیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں مقابلہ نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں 9کالجز کے طلبہ نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔تقریب کی صدارت وائس پرنسپل پروفیسر محمد شریف خان نے کی جبکہ منصفین کے فرائض ڈاکٹر محمد رمضان سیفی، سید ولایت علی شاہ اور پروفیسر اشفاق رضا شاہ نے انجام دیئے۔مقابلہ نعت خوانی میں گورنمنٹ غزالی کالج گوجرہ روڈکے محمد شاہد علی نے اول پوزیشن ، میثم مہدی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نے دوسری پوزیشن جبکہ سپیریئر کالج جھنگ کے عدن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ تقاریر کے منصفین کے فرائض ڈاکٹر محمد عمران ، ڈاکٹر محمد رمضان اور پروفیسر اشفاق رضا شاہ نے ادا کئے ۔”حضورﷺ بحیثیت معلم انسانیت “کے عنوان پر تقریری مقابلہ جات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے علی احمد نے اول پوزیشن کی جبکہ طلحہ آصف اسپائر کالج نے دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹھارہ ہزاری کے غلام مجتبیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں