63

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کورونا ویکسین سہولت آپکی دہلیز پر (ریڈ) مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کورونا ویکسین سہولت آپکی دہلیز پر (ریڈ) مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ روزانہ کی بنیاد پر ویکسی نیشن ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کورونا وباءکا جلد از جلد تدارک یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کا ریچ ایوری ڈور(RED) مہم پر مکمل فوکس ہے، ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیل انتظامیہ دور دراز علاقوں میں جا کر کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکر دگی کو چیک کریں، اس تناظر میں موثر نگرانی اور اقدامات کی بدولت ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔کورونا سے تحفظ صرف ویکسی نیشن سے ہی ممکن ہے۔ معاشرے کا ہر شہری نارمل زندگی گزانے کے لیے گھر کے ہر فرد کو ویکسی نیٹ ضرور کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں