39

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے حوالہ سے جاری مہم میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے حوالہ سے جاری مہم میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں اینٹی بیگری ٹیم نے گزشتہ روز آپریشن کے دوران سات پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لیکر حوالہ پولیس کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی اینٹی بیگری مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ بازاروں، مارکیٹوں اور گلی محلوں میں پھرنے والے پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔ اینٹی بیگری مہم کے تسلسل کو روزانہ کی بنیاد پر برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں گداگروں کے خاتمے کے حوالہ سے آگاہی مہم کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اس ضمن میں ہی پیشہ ور بھکاری کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کو فری زون بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں