54

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے مس اقصی غفور نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مجموعی طور پر 19 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جبکہ 3گاڑیوں کو بند کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے مس اقصی غفور نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مجموعی طور پر 19 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جبکہ 3گاڑیوں کو بند کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مس اقصی غفور نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ ٹوبہ روڈ، سرگودھا روڈ اور ایوب چوک میں قائم غیر قانونی اڈا جات سٹینڈ کے خلاف کامیاب آپریشن کیااور وارننگ جاری کیں کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ، خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوںنے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے،پبلک سروس وہیکلزمیں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیااور زائد سیٹس لگانے ، اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں