62

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ زندگی کے معاملا ت کو مکمل طور پر معمول پر لانے کیلئے ہم سب کوکورونا سے بچاو کیلئے کورونا ویکسی نیشن کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ زندگی کے معاملا ت کو مکمل طور پر معمول پر لانے کیلئے ہم سب کوکورونا سے بچاو کیلئے کورونا ویکسی نیشن کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہری کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگوائیں، افواہوں پر کان نہ دھریں تاکہ ان کی اور ان کے پیاروں کی صحت کا تحفظ یقینی ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو سروسز کے حصول میں دشواری کا بھی سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا ویکسی نیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اورحکومت کی جانب سے جاری ریڈ مہم کے دوران خود کو ویکسینیٹ ضرورکروائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایات پرریچ ایوری ڈور مہم کے تحت محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ضلع بھر میں کے گلی محلوں اور گھر گھر میں جا کر ان کو ویکسین لگارہی ہیں اور ضلع میں محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں اور مراکز پر بھی ویکسی نیشن کی سہولت مو جود ہے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ حالیہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک13لاکھ72ہزار51افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،گزشتہ روز17ہزار319افراد کو کورونا سے بچاﺅکی ڈوز لگائی گئی ،ضلع بھر میںاب تک کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد3783ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر3751 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، 24افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ8مریض ابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ جو شہری کورونا سے بچا و¿ کی ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگوا چکے ہیں وہ 28 دن گزرنے کے بعد ایس ایم ایس کا انتظار کیئے بغیر قریبی سنٹرپر جا کر ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائیں اور جن شہریوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری قریبی سنٹر پر جا کر ویکسی نیشن کروائیں اور ویکسین لگوانے کے بعداحتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں