51

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے محکمہ صحت جھنگ میں مختلف خالی آسامیوں کے اضافی چارج تفویض کردیئے گئے

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے محکمہ صحت جھنگ میں مختلف خالی آسامیوں کے اضافی چارج تفویض کردیئے گئے
جھنگ  (محمد جاوید اعوان ):ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر منظور حسین کی تجویز پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارتضیٰ الحسنین شاہ کو ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر آئی آرایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام جھنگ کے عہدہ کا اضافی چارج تفویض کیا ہے جو ڈاکٹر عنبرین سرور ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر آئی آرایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام جھنگ کی چھٹی سے واپسی تک اس عہدہ پر بھی اضافی خدمات سرانجام دیں گے۔ اسی طرح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ ضلع جھنگ کے عہدہ کا اضافی چارج ڈاکٹر نوید صفدر سینئر میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کو سونپ دیا گیا ہے جو اس خالی عہدہ پر نئی تقرری تک اضافی فرائض سرانجام دیں گے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں