41

جھنگ ( محمد ریاض شاہد) جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکٹ نے جامع نعمانیہ ٹوبہ روڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا

جھنگ ( محمد ریاض شاہد) جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکٹ نے جامع نعمانیہ ٹوبہ روڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ حکمران طبقہ مکمل طور پر مردہ ضمیر ہو چکا ہے اور حکومت غریب عوام پر ناقابل برداشت بوجھ بن گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے سے زائد راتو رات اضافہ کرکے غریب عوام کو نیم مردہ کر دیا گیا ہے۔ چینی 150روپے تک فی کلو فروخت ہو رہی ہے اور چینی کا سٹاک ختم ہو رہا ہے آٹا کی قلت ہو رہی ہے ۔ اس انتہائی تکلیف دہ صورتحال میں عوام باہر نکلیں کیونکہ حکمرانوں کا اقتدار رہنا ملک کے لیے بہت نقصان دہ ہو گا۔ سابق ایم پی اے مولانا مسرور نواز ،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحیم، قاری محمد طارق ،مولانا قاری عبدالمالک، مولانا موسیٰ کلیم نے بھی خطاب کیا اور آخر میں مدرسہ میں مڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں ان قائدین نے انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں