60

جھنگ(محمد جاوید اعوان)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا شیڈول جاری کر دیا ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 7نومبر2021تا 6دسمبر2021تک گھر گھر جاکر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انور نے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں 18اے آر اوز، 216سپروائزرز ، 858ویری فائنگ آفیشل اور 226ڈسپلے سنٹر انچارج کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ تصدیق کنندہ گھر گھر جا کر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کریگااور جو نام انتخابی فہرست میں شامل نہیں ہے ، شناختی کارڈ کے پتہ کے مطابق درج کریگا ۔انہوںنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر جانچ پڑتال کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے عملہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ووٹوں کی درستگی و اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انور نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج و درستگی کے حوالہ سے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا مقصد آئندہ آنے والے انتخابات کےلئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں مرتب کرنا ہے تاکہ کوئی احتمال نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں