35

جھنگ گوجرہ روڈ پر تجاوزات کے انبار گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا شہری پریشان جھنگ میں ٹریفک کا گندہ نظام جھنگ گوجرہ روڈ پر ھے عوامی حلقے

جھنگ گوجرہ روڈ پر تجاوزات کے انبار گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا شہری پریشان جھنگ میں ٹریفک کا گندہ نظام جھنگ گوجرہ روڈ پر ھے عوامی حلقے
جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ گوجرہ روڈ پر تجاوزات کے انبار گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا شہری پریشان جھنگ میں ٹریفک کا گندہ نظام جھنگ گوجرہ روڈ پر ھے عوامی حلقےحالانکہ جھنگ کے سارے سکول کالجز ھسپتال کورٹ کچہری اور جھنگ کا سب سے مصروف ترین روڈ گوجرہ روڈ ھے اس پہ جگہ جگہ سپیڈ بریکر لگا کر ہارٹ کے مریضوں کے لیے گڑھا خود دیا گیا ہے ان سپیڈ بریکر سے سینکڑوں کی تعداد میں رکشے الٹ گیے ہیں گوجرہ روڈ جو کہ جھنگ کی مصروف ترین روڈ جہاں سے موٹر وے 28 کلو میٹر کی دوری پر ھے اس روڈ کی جگہ 110 فٹ ھے لیکن جھنگ انتظامیہ اور محکمہ مال اور محکمہ ھائی وے کی ملی بھگت سے بیچاری نہ سمجھ عوام کو الو بنایا ھوا ھے اور روڈ کی اصل جگہ 110 فٹ ھے انہوں نے 50 فٹ بنایا ھوا ھے باقی جگہ ناجائز تجاوزات کی نذر کیا ھوا ھے لوگ محکمہ ھائی وے کی جگہ پر قابض ھیں اور جگہ رجسٹرڈ بھی کروا چکے ھیں محکمہ مال اور محکمہ ھائی وے کی ملی بھگت سے حالانکہ جھنگ کے سارے روڈز ھائی وے کے مطابق 110 فٹ کے ھیں گوجرہ روڈ پہ جھنگ کا سب سے بڑا ھسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ھے جہاں سے ایمبولینسوں کو گزرنے میں بڑا مسئلہ ھوتا ھے اور جھنگ کے 100 ایکسیڈنٹ میں سے 90 ایکسیڈنٹ مین گوجرہ روڈ پر ھوتے ھیں دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مناسب انتظامات نہ ہیں
جھنگ کی عوام کا وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنرجھنگ سے مطالبہ ہے کہ گوجرہ روڈ پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کرکے روڈ کو وسیع کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں