53

جھنگ کے کاروباری طبقہ کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس ہر وقت اپنی خدمات کے لئے تیار ہے۔تاجروں کو بیرون ملک اور اندرون ملک ٹریڈ کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے عملہ سخت محنت کر رہا ھے ندیم خان ککےزئی

جھنگ: (محمد جاوید اعوان) جھنگ کے کاروباری طبقہ کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس ہر وقت اپنی خدمات کے لئے تیار ہے۔تاجروں کو بیرون ملک اور اندرون ملک ٹریڈ کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے عملہ سخت محنت کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹری ندیم خان ککےزئی نے میڈیا سے غیر رسمی ملاقات میں کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا چیمبر آف کامرس ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے چمبرآف کامرس کے پلیٹ فارم پر تاجروں کو بیرون ملک کاروبار کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے۔تاجر ہر قسم کی معلومات کے لئے چیمبرآف کامرس کے عملہ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ندیم خان ککے زئی نے مزید کہا کہ وہ اپنے دور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے جھنگ کی چھوٹی بڑی انڈسٹری کو فوری شفٹ کیا جا رہا ہے تاکہ تاجروں کو ایک ہی جگہ تمام تر سہولیات فراہم کی جا سکیں ندیم خان ککے زئی نےبیرون ملک تجارت کے لئے بھی تاجروں کو آگاہ کیا کہ وہ کرونا کی پابندی اب دنیا بھر میں کم ہو چکی ہے تمام تر راستے کھل چکے ہیں تاجر بیرون ملک بآسانی جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں