58

پاکستان علماء کونسل جھنگ کے ضلعی صدر مولانا قاری سعید احمد سیال کی مجلس شوری لاہور میں شرکت* پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر علامہ طاہر محمود اشرفی سے ملاقات

*پاکستان علماء کونسل جھنگ کے ضلعی صدر مولانا قاری سعید احمد سیال کی مجلس شوری لاہور میں شرکت*
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر علامہ طاہر محمود اشرفی سے ملاقات
جھنگ(محمد جاوید اعوان) پاکستان علماء کونسل جھنگ کے ضلعی صدر مولانا قاری سعید احمد سیال کی مجلس شوری لاہور میں شرکت،مجلس شوری میں پورے پاکستان سے علماء کرام نے شرکت کی. قاری سعید احمد سیال نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرافی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران متفقہ طور پر علماء کرام نے مجلس شوری میں فیصلہ کیاکہ پاکستان علما کونسل کا ہر ایک کارکن ختم نبوت کا چوکیدار صحابہ و اہلبیت کا سپاہی اور اپنے پیارے وطن کا محافظ ہے ہم ملک کی سلامتی کے لیے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مولانا قاری سعید احمد سیال نے کہا کہ مزید فروری میں پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہونی ہے جس میں تمام اسلامی ممالک کے امراء ، وزرء علماء کرام امام کعبہ اور امام بیت المقدس شریک ہو گے. انشاءاللہ ہم خطے میں امن و امان کے حوالے سے کانفرنس کو کامیاب کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں