69

*فرزانہ بلوچ چیئرپرسن تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ نے منیجر سنگر کمپنی زاہد عدیل کے ہمراہ معروف سماجی شخصیت نعیم الدین سندھو سے ان کے گھر ایف بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن میں اپنی سماجی ورکنگ کے حوالے سے میٹنگ کی*

جھنگ (محمد جاوید اعوان ) فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ میں ترقی یافتہ اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کام کر رہی ہوں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں انسانی معاشرے کو اس انداز میں تعمیر کرنا ہوگا کہ انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال ختم ہو میں تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنی توانائیاں بھوک،بیماری،جہالت،برائ،نا انصافی اور جبر کے خلاف استعمال کرکے آزاد معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں کر رہی ہوں میں انسانوں بالخصوص خواتین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہوں
سماجی شخصیت نعیم الدین سندھو کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان ہمیں آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے غیر منصفانہ اجارہ دارانہ بوسیدہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
زاہد عدیل کا کہنا تھا کہ دولتمند طبقہ سماجی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نعیم الدین سندھو اور زاہد عدیل نے تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ سماجی کاموں ساتھ چلنے کا عہد کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں