41

جھنگ میں کورونا ویکسینشن کا عمل تیزی سے جاری ھے بغیر ویکسینشن والے کشتیوں پر بھی سوار نہیں ہو سکتے نہ تو سرکاری دفاتر جا سکیں گے اور نہ ہی دیگر شہروں کا سفر کر سکیں گے ذرائع ہیلتھ اتھارٹی

جھنگ میں کورونا ویکسینشن کا عمل تیزی سے جاری ھے بغیر ویکسینشن والے کشتیوں پر بھی سوار نہیں ہو سکتے نہ تو سرکاری دفاتر جا سکیں گے اور نہ ہی دیگر شہروں کا سفر کر سکیں گے ذرائع ہیلتھ اتھارٹی
جھنگ(محمد جاوید اعوان)جھنگ میں کورونا ویکسینشن کا عمل تیزی سے جاری ھے بغیر ویکسینشن والے کشتیوں پر بھی سوار نہیں ہو سکتے نہ تو سرکاری دفاتر جا سکیں گے اور نہ ہی دیگر شہروں کا سفر کر سکیں گے ۔محکمہ ہیلتھ سی ای او ڈاکٹر منظور حسین ڈی ایچ او .ڈی ڈی ایچ او نے اپنے ماتحت ٹیموں کو کورونا ویکسین نہ کروانے والے کے لیے ٹیموں کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے بچ نہیں پائیں گے ٹیمیں دریائے جہلم اور دریائے چناب کے پتن پر بھی پہنچ گئی ہیں بی ایچ یو اقبال نگر یوسی 75 پبر والا کی ٹیم شمیم آختر ایل ایچ ایس .محمد ریا ض ڈسپنسر.ایل ایچ ڈبلیو.شازیہ احمد .روبینہ شاھین .شازیہ اسماعیل .عاصمہ نائید .ثنا صدیق ٹیم لیڈر انچارج ڈاکٹر عمیر سرورکی نگرانی دریائے جہلم کے پتن پر کشتیوں میں سوار ہونے والے مسافروں کو روک لیا دوسرے کنارے نہیں جا سکتے جب تک ویکسین نہیں لگوائیں گے لوگ ویکسین نہ لگوانےکے لیے منت سماجت کرتے رہے مگر کشتی میں بھی کارڈ چیک کیے گیے جن کو ویکسین نہیں لگی ان کو زبردستی ویکسین لگائی گئی اب کوئی معافی نہیں ویکسین لگائی اور اپنی جان بچائیں ..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں