45

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کورونا ویکسی نیشن کے ریچ ایوری ڈور (RED)مہم میں ہیلتھ ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کورونا ویکسی نیشن کے ریچ ایوری ڈور (RED)مہم میں ہیلتھ ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات پر کورونا ویکسی نیشن پر عملدرآمد اقدامات کا جائزہ لینے کے دوران دوکانداروں کے ویکسی نیشن کارڑذ بھی چیک کیے۔ انہوں نے دوکانداروں اورمارکیٹوں /بازاروں میں آنے والے تمام افراد کی جلد از جلد ویکسی نیشن ڈوز مکمل کروانے کی ہدایت دی اوراس بات پر زور دیا کہ بغیر ویکسی نیشن کے کسی بھی قسم کی سروسز مہیا نہ کی جائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کورونا ویکسی نیشن مہم (RED) کے تحت وسیع پیمانے پرکوریج کروائی جا رہی ہے جبکہ ریڈ مہم میں کام کرنے والے ورکرز کی کارکردگی اور موجودگی کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں